خبردار: اسکولوں کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے!

کراچی (روشن پاکستان نیوز): سوشل میڈیا پر اسکولوں کی چھٹی سے متعلق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

سوشل میڈیا پر اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے آج (جمعہ) کو تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن تیزی سے گردش کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے وضاحت جاری کرتے ہوئے زیر گردش مذکورہ نوٹس کو جعلی قرار دیا ہے۔

فیس پک پر جاری بیان میں کہا گیا ہے ک ہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے، گمراہ کن معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 سے 28 مئی تک تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر بھی ہے۔

پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا

تاہم بیشتر نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز معمول کی تعطیل ہوتی ہے جب کہ پیر یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں۔

اس لیے صوبے بھر کے اکثر نجی اسکولوں نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کو موسم گرما کی تعطیلات سے ملاتے ہوئے 26 مئی سے 31 جولائی تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

مزید خبریں