اتوار,  24 مئی 2026ء
حافظ آباد میں کروڑوں کی اسکول بلڈنگ کھنڈر بن گئی، بچے تعلیم سے محروم

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)لوگوں کو جب حکومتی سطح پر اخراجات کے باوجود فوائد نہیں ملتے تو لوگ سوال اٹھاتے ہیں جس طرح محکمہ تعلیم حافظ آباد نے گاؤں ڈیرہ ملا سنگھ میں بلڈنگ بنوا لی، جو کھنڈرات میں تبدیل ہو گی. گاؤں کے بچے آج بھی تعلیم حاصل کرنے دوسرے گاؤں اور شہر رخ کرتے ہیں بدقسمتی سے حافظ آباد ان اضلاع میں ہے جہاں حکومت پنجاب کو بروقت حقائق سے آگاہ نہ کرنے کی بدولت کئی گاؤں دیہاتوں میں سرکاری بلڈنگز باڑوں میں تبدیل ہو چکیں ہیں گاؤں ڈیرہ ملا سنگھ حافظ آباد میں ایک بلڈنگ محکمہ تعلیم حافظ آباد نے بلڈنگ ڈپارٹمنٹ سے سکول کے لیے بنوائی تھی سکول بلڈنگ بننے کے بعد کھنڈرات میں بدل گی اور وہاں جانور بندھے ہوئے ہیں اور توڑی کے لیے کمرے استعمال ہو رہے اس میں گاؤں کے بچوں کو تعلیم نہ مل سکی ذمہ دار کون ہے، سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حافظ آباد نے کیا کوئی کارروائی کی، ذمہ دران کیخلاف کوئی کارروائی ہوئی،؟ لوگوں کے ذہنوں میں کئی سوالات ہیں جن کے جوابات ملنے کی بجائے محکموں کی پراسرار خاموشی ہے.سکول بلڈنگ میں کچھ کرسیاں بھی پڑی دیکھی جا سکتی ہے سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے پر گزشتہ روز کچھ لوگ وہ کرسیاں اٹھانے پہنچ گے، یہ کون لوگ تھے جو سامان اٹھا کر لے گے ،حکومت پنجاب کے کروڑوں روپے لگ گے لیکن مقاصد حاصل نہیں ہو سکے.شہریوں کا کہنا ہے حکومت پنجاب کے کروڑوں روپیہ کا ضیاع کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے…..

مزید خبریں