لاہور: (روشن پاکستان نیوز) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شہریوں سے عیدی کے نام پر رقم لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھیک مانگنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ شاہدرہ میں درج ایف آئی آر کے تحت چار اہلکاروں دلاور، محمد شاہد، علی مرتضیٰ اور محمد ریحان کے خلاف پنجاب ویگرینسی آرڈیننس 1958 کی دفعہ 9/155-C کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مذکورہ اہلکار برکت ٹاؤن پلی پر ڈیوٹی کے دوران راہگیروں اور گاڑیوں کو روک کر عیدی کی مد میں پیسے طلب کر رہے تھے۔ اس دوران ایک شہری محمد فاروق نے الزام عائد کیا کہ اہلکاروں نے اس سے شہزور ڈالہ روک کر 6500 روپے وصول کیے۔
سب انسپکٹر توفیق احمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے شہریوں سے رقم طلب کرنا گداگری ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے، جس پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ افسران کو بھی آگاہ کر دیا گیا











