اتوار,  24 مئی 2026ء
ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا حملہ، امن کمیٹی کے 4 اراکین جاں بحق

ڈی آئی جی(روشن پاکستان  نیوز): نامعلوم دہشت گردوں نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے اراکین پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے موقع پر ہی 4 اراکین دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں اٹل شریف میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے 4 اراکین جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نامعلوم دہشت گردوں نے گھات لگا کر امن کمیٹی کے اراکین پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے موقع پر ہی 4 اراکین دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شاہ زیب، دانش، سولی اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد امن کمیٹی کے ایک رکن کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں، جبکہ وہ مرنے والے اراکین کا اسلحہ بھی ساتھ لے اڑے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری اور مغوی رکن کی بازیابی کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں