اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا وزیراعظم نے بھی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے 26، 27 اور 28 مئی کو تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان، عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی
اس نوٹیفکیشن کے تحت منگل، بدھ اور جمعرات کو عام تعطیلات ہوں گی۔ اس موقع پر تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔ کئی سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودی عرب سمیت اکثر مسلم ممالک میں عیدالاضحٰی بدھ 27 مئی کو ہی منائی جائے گی۔











