نادرا ’ایف آر سی‘ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اب نہایت آسان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے ایف آر سی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا آسان ہوگیا، جس کے ذریعے صارفین اب گھر بیٹھے چند آسان مراحل میں اسے حاصل کرسکیں گے۔

نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے “پاک آئی ڈی موبائل ایپ” کے ذریعے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری آگاہی پیغام کے مطابق شہری پہلے پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، پھر مطلوبہ سروس کا انتخاب کرکے معلومات درج کریں اور درخواست جمع کروانے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

May be an image of text

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے اور شناختی دستاویزات کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

نادرا آفس میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

نادرا حکام کے مطابق شہری مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے نادرا کی ویب سائٹ سے بھی رجوع کرسکتے ہیں جبکہ موبائل صارفین کے لیے ہیلپ لائن 1777 بھی دستیاب ہے۔

مزید خبریں