راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) جی ٹی روڈ پر روات سے صدر کی طرف جانے والے راستے پر کلسٹو مارکیٹ اور روٹس اسکول کے قریب طویل عرصے سے جاری کھدائی کے کام نے شہریوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سڑک کے کنارے جاری کھدائی کے باعث سڑک سکڑ کر انتہائی تنگ ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کو تین لین کے بجائے صرف ایک لین سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
علاقہ مکینوں اور مسافروں کا کہنا ہے کہ کھدائی کے بعد مٹی کے ڈھیر سڑک پر چھوڑ دیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ کام کافی دنوں سے بند پڑا ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
رش کے اوقات میں، خصوصاً شدید گرمی کے دوران، اس مقام پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری بحالی اور جاری کام کی تکمیل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے۔











