واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ انہیں یقین ہےکہ ایران یورینیم افزودگی 100 فیصد روک دےگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا اس بات کا بھی یقین ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے لیے کوششیں ترک کردےگا۔
امریکی صدر نے کہا ایران کے ایٹمی فضلے حاصل کر لیں گے، ایران کے ساتھ معاہدےکےلیے تیزی سےکام کرناہوگا، جلدبازی نہیں کریں گے۔
صدر ٹرمپ نےکہا ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی اقدام میں جلد بازی نہیں کی جائےگی، مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں سے براہ راست رابطے کئے تھے۔
امریکا کا ایران پر نیا وار، مزید نئی پابندیاں عائد
یاد رہےکہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم نےبڑی فوجی کامیابی حاصل کی ہے، ایران کے حوالے سے کوئی دباؤ یا کوفت محسوس نہیں کر رہا ہوں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران پر مکمل فتح حاصل کریں گے، امریکی صدر نے ایران کا مسئلہ ختم ہونے پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔











