برطانوی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، ایک اور وزیر مستعفی

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر پر بڑھتے دباؤ کے دوران حکومت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کیئراسٹارمر پر استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے اور اس بحرانی کیفیت میں ایک اور وزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وکٹمز منسٹر الیکس جونز نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھیج دیا ہے۔

دباوْ

برطانیہ میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ملک کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچا دی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی کو کئی اہم علاقوں میں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد وزیرِ اعظم سے استعفے کے مطالبات زور پکڑنے لگے ہیں۔

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات: لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا، ریفارم یو کے کی غیرمعمولی پیش رفت

انتخابات میں نائجل فراج کی جماعت ‘ریفارم یو کے’ ایک بڑی قوت بن کر ابھری ہے۔ ریفارم یو کے نے شمالی انگلینڈ سمیت کئی اہم علاقوں میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہارٹل پول میں ریفارم یو کے نے تمام 12 نشستوں پر کلین سویپ کیا، جبکہ ہالٹن میں بھی پارٹی 15 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

مزید خبریں