اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ریاض نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، صدر جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف اور پیپلز پارٹی کے رکن ای سی سی چوہدری پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، آزاد کشمیر اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں نے سیاسی استحکام، عوامی مسائل کے حل اور خطے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں آئندہ بھی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔











