صرف بنگلہ دیش کیخلاف سیریز نہیں ٹیسٹ چیمپئن شپ کو دیکھ رہے ہیں، شاہین آفریدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ ہر ٹیم اپنی کنڈیشنز میں ٹف ہوتی ہے، لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی تیاری کیا کی ہے۔

ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا ہمارے لیے بڑا لمبا سیزن ہے، شاید ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، اُمید ہے کہ کنڈیشنز ہمارے لیے اچھی ہوں گی اور ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔

باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3 افراد زخمی

شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم صرف اس ٹیسٹ سیریز کو نہیں بلکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو دیکھ رہے ہیں، ہمارا ٹارگٹ یہ ہے کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کیسے پہنچنا ہے۔

قومی فاسٹ بالرنے کہا کہ ہمارا 100 فیصد ٹارگٹ فائنل کھیلنا ہے اور اس کے لے ہم نے بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، بنگلا دیش نے پہلے یہاں جو میچز جیتے ہیں وہ سپن ٹریک پر جیتے ہیں۔

فاسٹ بولر نے مزیدکہاکہ جو بھی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کھیلتی ہے وہ اپنی کنڈیشنز کا استعمال کرتی ہے، ہم نے اسپنرز کے لیے اپنی کنڈیشنز استعمال کی ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم نے ہر طرح سے تیاری کر رکھی ہے، گرین وکٹ کے لیے بھی تیار ہیں۔

مزید خبریں