شادباغ میں موبائل چوری کے شبہ پر نوجوان پر تشدد، ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شادباغ کے علاقے چاہ میراں مکھن پورہ بازار میں موبائل چوری کے شبہ پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی دکاندار (موتا چنے والا) اور اس کے ساتھیوں نے ایک نوجوان کو موبائل چوری کے شبہ میں رسیوں سے باندھ کر مبینہ طور پر کلہاڑی کے دستے سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی غم و غصہ بڑھ گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال پولیس کی بروقت کارروائی، بدمعاش گروپ کے 7 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں