علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے چیئرمین کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب

لاہور(روشن پاکستان نیوز) علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے چیئرمین کے کامیاب دورۂ پاکستان کے بعد ان کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام ملک ناصر اعوان اور چوہدری جاوید گوندل (صدر علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر) کی جانب سے کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے معززین، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی طاہر بھٹہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر بھٹہ نے بیرونِ ملک رہتے ہوئے کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ان کا حالیہ دورۂ پاکستان نہایت کامیاب رہا۔

مقررین نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ملک ناصر اعوان نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید خبریں