اتوار,  03 مئی 2026ء
پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل کون جیتے گا؟ پشاور زلمی اور حیدرآ باد کنگز مین کے درمیان فائنل آج ہوگا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 11 کا فائنل آج  پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے ۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے وہ ٹرافی اٹھائے ان کی بھی یہی خواہش ہے۔

حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنش لبوشین کا کہنا ہے کہ ٹف میچز کھیل کر یہاں تک پہنچے یقین فائنل میں ایسا ہی کھیلیں گے۔

وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں ، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدِنظر رکھا جائے ۔

چیئرمین پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں ۔

مزید خبریں