ریاض: مصنوعی ذہانت کا نیا دور،پاکستانیوں کیلئے روزگار اور ترقی کے نئے دروازے کھلنے لگے

ریاض(وقار نسیم وامق) انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان سعودی عریبیہ سینٹر کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے موجودہ دور میں اے آئی کی اہمیت اور مستقبل میں اسکے بڑھتے ہوئے استعمال کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا

سعودی دارالحکومت ریاض میں انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان سعودی عربیہ سینٹر کی جانب سے منعقد سمینار میں پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت انجنیئرز کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید شیروانی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے آگے بڑھ رہی ہے اور AI کا استعمال ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں بھی ہو رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ سعودی عرب میں مقیم اور پاکستان میں موجود نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو حاصل کریں اور اپنی صلاحیتوں کو منوائیں

سعودی وزارتِ ثقافت کے زیرِاہتمام ثقافتی فورم کا انعقاد

پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے شعبے کو فروغ دے رہا ہے اور یہ ایسا سیکٹر ہے جہاں پاکستانی AI ماہرین کو ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آسکتے ہیں

انسٹی ٹیوشن آف انجنیئرز کے چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ہم ایسے سمینار منعقد کریں جو پاکستانی انجنیئرز اور طلباء کے لیے نئی جدت کو فروغ دے سکیں اور ہم اس مقصد میں کامیابی کے ساتھ اس آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں