بحریہ ٹاؤن میں اضافی بلنگ، دوہرے چارجز اور پانی کی قلت کے خلاف رہائشیوں کا احتجاجی اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اسلام آباد کی معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی اور بریس کے چیئرمین طاہر نہاد باجودہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پرائیویٹ ڈویلپرز ہاؤسنگ سوسائٹی کو ریاست کے اند ریاست کے طور پر چلا رہے ہیںجہاں نیپرا فریم ورک سے ہٹ کر اضافی بلنگ وصول کی جا رہی ہے، آزادانہ مالیاتی آڈت کے بغیر دوہرے مینٹیننس چارجز وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ سوسائٹی میں رہائشیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس پر سوسائٹی انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے،انہوں نے سوسائٹی میں شفاف بلنگ، فنڈز کے آڈٹ اور پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے،مطالبات کے حل کیلئے ہفتہ کی صبح سوسائٹی کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے،بحریہ ٹاؤن کو بحریہ ٹاؤن کے لوگوں نے ہی ٹیک اوورکرنا ہے کسی اور کو قعطاََ اجازت نہیں دینگے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بریس کےڈائریکڑزاہد محمود، خالد احمد، کرنل اشفاق،جاوید اختر اور ثمینہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کی پریس کانفرنس احتجاج کے پھیلاؤ سے پہلے آخری نوٹس اورتمام سٹیک ہولڈرز کے لیے پیغام ہے کہ اب عمل کریں،سنجیدگی سے بات چیت کریں اور ایک روڈ میپ فراہم کریں کیونکہ کل سے کمیونٹی اپیلوں سے نکل کے عملی اقدام کی طرف جائے گی یہ قانون کے حکمرانی ، حکمران اداروں کی ذمہ داری اور شہریوں کے تحفظ کا معاملہ ہے، بحریہ ٹاؤن کو اگر کسی نےٹیک اوور کرنا ہے تو بحریہ ٹاؤن کے لوگوں نے ہی کرنا ہے کسی اور کو اسے ٹیک اوور کرنے کی قعطاََ اجازت نہیں دینگے، کسی بھی سوسائٹی کو پانچ سال کے بعد اسکے مالکان کے حوالے کرنا ڈویلپرز کی ذمہ داری ہے مگر سوسائٹی نے ابھی تک اسکا انتظام اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے اور رہائشیوں کو لوٹاجا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی کو ٹیک اوور کرنے کے بعد تمام چارجز میں کمی کرنے کیساتھ سیکیورٹی کا اپنا نظام لیکر آئینگے۔

مزید خبریں