جمعرات,  30 اپریل 2026ء
برطانیہ میں چیخنے اور گالیاں دینے پر جرمانے، نئے قوانین پر بحث

لندن(روشن پاکستان نیوز) انگلینڈ اور ویلز میں متعدد مقامی کونسلز نے عوامی مقامات پر شور شرابہ، چیخنے اور گالیاں دینے جیسے رویوں پر جرمانے عائد کرنے کے لیے سخت قواعد نافذ کر دیے ہیں۔ یہ قوانین Public Spaces Protection Orders (PSPOs) کے تحت لاگو کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد شہری علاقوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنا اور عوامی شکایات میں کمی لانا ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق درجنوں کونسلز نے “جان بوجھ کر چیخنے، شور مچانے اور گالم گلوچ” کو قابلِ سزا عمل قرار دیا ہے۔ بعض علاقوں میں سڑکوں پر اونچی آواز میں بات کرنے یا دوسروں کو آوازیں دینے پر بھی جرمانے کی وارننگ دی گئی ہے۔

برطانیہ: چیشائر میں مذہبی گروہ کے خلاف پولیس کارروائی، 9 افراد گرفتار

لیوس ڈینسن کے مطابق، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہری سکون کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں، تاہم ناقدین کا مؤقف ہے کہ ایسے قوانین عام لوگوں کے روزمرہ رویوں کو بھی جرم بنا رہے ہیں اور مقامی اداروں کو حد سے زیادہ اختیارات دے رہے ہیں۔

کچھ کیسز میں جرمانے کی رقم £1000 تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ ان قوانین کے تحت ہزاروں افراد کو پہلے ہی جرمانے کیے جا چکے ہیں۔ حامیوں کے مطابق یہ اقدامات مصروف علاقوں میں امن و سکون قائم رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ مخالفین انہیں شہری آزادیوں کے لیے خطرہ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں