جمعرات,  30 اپریل 2026ء
تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 88.8 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 ملزمان گرفتار

تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں:

ہری پور میں ایک کالج کے قریب رکشہ سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر کارروائیاں:

تربت، ضلع کیچ کے قریب ایک گاڑی سے 72 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

سی پیک روڈ، ضلع واشک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 7 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔

سیال موڑ ٹول پلازہ، سرگودھا کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان سے 3 کلوگرام ہیروئن اور 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

کے کے ایچ روڈ، ہری پور کے قریب ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں