بدھ,  29 اپریل 2026ء
ممنوعہ فنڈنگ کیس کاچالان جمع، عمران خان مرکزی ملزم قرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفتیشی حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف چالان جمع کروا دیا ہے۔ چالان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیےگئے ہیں۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر ہے جو اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مانچسٹر: پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے انصاف کا مطالبہ

خیال رہے کہ  بانی پی ٹی آئی سمیت 11 ملزمان پر الزام ہےکہ مختلف ممالک سے پارٹی اکاؤنٹس میں تقریباً 1800 ٹرانزیکشنز کے ذریعے فنڈنگ کی گئی، جن میں 21 لاکھ ڈالر کی مبینہ غیر قانونی رقوم “نیا پاکستان” کے نام پر موصول ہوئیں جب کہ کچھ رقم “ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ” نامی کمپنی کے ذریعے بھی بھیجی گئی۔

مزید خبریں