بدھ,  29 اپریل 2026ء
نیب نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ ریکوری کرلی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیب نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 2.962 ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں ریکوری میں 33 گنا اضافہ ہوا ہے۔

نیب کراچی اور سکھر نے 2.89 ٹرین مالیت کی 54.387 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروائی ہے، نیب لاہور، ملتان نے 23.33 ارب روپے مالیت کی 4034 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروائی۔

بلوچستان میں نیب نے 36.54 ارب روپے مالیت کی 51577 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروائی ہے۔

نیب کی ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی، 350 ایکڑ زمین واگزار کرالی

عوام سے دھوکا دہی کے کیسز میں 6475 متاثرین کو 1.78 ارب روپے واپس کیے گئے ہیں۔پلی بارگین اور جرمانوں کی مد میں 11.085 ارب روپے کی براہ راست ریکوری کی گئی ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 4.37 ٹریلین روپے مالیت کی 9 لاکھ ایکڑ سرکاری زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سندھ میں 10.96 ٹرین روپے مالیت کی زمین کی نشاندہی کی گئی جس کی ریکوری کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں کے غلط استعمال کو روک کر اثاثے قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں گے۔

مزید خبریں