مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نارتھ ویسٹ کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سابق وزیراعظم عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے مطابق یہ مظاہرہ اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر طبی سہولیات کی عدم فراہمی، ان کے اہل خانہ کے ساتھ ناروا سلوک، اور ملک میں عدالتی نظام کے کردار کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں ان اقدامات کو “ناانصافی اور فسطائیت” قرار دیا گیا ہے۔
نواز شریف، زرداری اور عمران خان کے ساتھ مِل بیٹھنے کی تجویز سامنے آ گئی
یہ احتجاج 25 اپریل بروز ہفتہ شام 5 بجے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے باہر (137 Dickenson Road, Manchester M14 5JB) منعقد ہوگا۔ منتظمین نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آواز بلند کریں۔
مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنا اور انسانی حقوق و انصاف کے تقاضوں کو اجاگر کرنا ہے۔











