منگل,  21 اپریل 2026ء
مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب مؤخر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا۔

الیکشن کمیشن میں مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں درخواست گزار جلال خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ  مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا، جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟

وکیل درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن مؤخر کردیا۔

 الیکشن کمیشن نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے۔

مزید خبریں