مانچسٹر(رپورٹ شیخ اعجاز افضل) ۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہیڈ آف لیگل ونگ مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ رانا ضیاء اسلم خان اور ڈاکٹر بابر اسلم خان (ہیڈ آف پروفیشنل ونگ مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ یوکے) نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔
تقریب کی صدارت صدر مسلم لیگ ن یوکے احسن ڈار نے کی، جبکہ زبیر گل (کوارڈینیٹر مسلم لیگ ن یوکے)، راشد ہاشمی (سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن یوکے) اور خرم بٹ (چیئرمین یوتھ کوآرڈینیشن یوکے) نے لندن سے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں علی عمران (وزیراعظم کے داماد)، احسن الحق باجوہ (ایم این اے)، ناصر محمود باجوہ، خواجہ نوید، راجہ سجاد حسین، چوہدری عبد الکریم اور نبیل بٹ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور ایران جنگ میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کو بہت سراہا جا رہا ہے ۔
شرکاء نے پاکستان کے عالمی کردار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں امن اور سفارتی کوششوں کو سراہا، جس سے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا ہے۔
تقریب میں بیرسٹر رانا تیمور خان کو یوتھ کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ یوکے اور خواجہ بلال کو یوتھ کوآرڈینیٹر مانچسٹر مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا، تقریب کی نظامت کے فرائض فرحان میر نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے ۔











