هفته,  18 اپریل 2026ء
سعودی وزارتِ ثقافت کے زیرِاہتمام ثقافتی فورم کا انعقاد

ریاض (وقار نسیم وامق)؟سعودی وزارتِ ثقافت کی سرپرستی میں غیر منافع بخش ثقافتی شعبے کا پہلا فورم ریاض میں منعقد ہوا، شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ سعودی ثقافت اسلامی اقدار اور قومی ورثے کی عکاس ہے-

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں غیر منافع بخش ثقافتی شعبے کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وزارتِ ثقافت کے زیر اہتمام ایک بڑے فورم کا آغاز کیا گیا۔ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود کی سرپرستی میں غیر منافع بخش ثقافتی شعبے کے پہلے فورم کا آغاز ہوا۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب کی ثقافت اسلامی اصولوں، اخلاقی اقدار اور انسانیت کے احترام پر مبنی ہے اور مملکت اپنے تاریخی ورثے پر فخر کرتی ہے۔

مزید خبریں