واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی صدارت میں اسرائیل لبنان مذاکرات شروع ہوگئے۔
واشنگٹن میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں لبنان اور اسرائیل کے سفیر اپنے ملکوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
امریکہ اور ایران مذاکرات میں اعتماد کا فقدان
مذاکرات کے اہم نکات میں جنگ بندی کو یقینی بنانا، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا، اور ایک وسیع تر امن معاہدے کے امکانات کا جائزہ لینا شامل ہیں۔
تاہم، دونوں فریق ان نکات کو بالکل مختلف نقطۂ آغاز سے دیکھ رہے ہیں، جس کے باعث کسی مشترکہ نتیجے تک پہنچنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔











