منگل,  14 اپریل 2026ء
بری امام میں سی ڈی اے کا انسداد تجاوزات آپریشن، جھڑپیں اور کشیدگی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اسلام آباد کے علاقے بری امام میں مبینہ غیر قانونی آبادی کے خلاف کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی اور پولیس اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران فائرنگ، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے استعمال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سی ڈی اے ملازمین عید الاؤنس کی عدم ادائیگی پرسراپا احتجاج

عینی شاہدین کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد افراد کے موبائل فون بھی قبضے میں لیے گئے۔ علاقے میں بعض مقامات پر مسماری کا عمل بھی جاری ہے۔

تاحال کسی جانی نقصان یا زخمیوں کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

مزید خبریں