بدھ,  08 اپریل 2026ء
اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل(جمعرات اور جمعہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا،ایم سی آئی، سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

پاکستان سے خلیجی ممالک سمیت دیگر مقامات کے لیے 70 پروازیں منسوخ

اسی طرح آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں میں بھی تعطیل نہیں ہوگی،اسلام آباد انتظامیہ نے تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا۔

واضح رہے اسلام آباد میں 10 اپریل بروز جمعہ کو ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات ہونگے۔

مزید خبریں