اتوار,  05 اپریل 2026ء
ایسٹرمسیحی قوم کے دکھ کا دن ،آج کچی آبادیوں کے رہائشی اس دکھ کا شکارہیں، جے سالک

سابق وفاقی وزیر جے سالک کا ایسٹر کے موقع پر مسیحی قوم کے نام پیغام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق وفاقی وزیر جے سالک نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ایسٹر ہے ،مسیح کےصلیبی سفر کے آغاز کا دن ، مسیحی قوم تب بھی دکھ میں تھی جیسے اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے رہائشی ہیں۔ لیکن یاد رکھیںجیسے موت پر فتح نےان مسیحیوں کے دکھ دور کر دیئے تھےویسے ہی ہماری پریشانیاں اور دکھ بھی خوشی میں ضرور بدلیں گے، ایسٹر کے موقع پر میں آپ سب کی جدوجہد اور جذبہ کو سلام پیش کر تا ہوں اور پورے یقین کےساتھ کہتا ہوںکہ یہ بستیاں یہیں آباد رہیں گی جیسے دوسری بستیوں کو میں نے مالکانہ حقوق دلوائے تھے، ان بستیوں کے مالکانہ حقوق کیلئے آپ سب کیساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کرونگا۔ بس میری ایک نصیحت ہے کہ متحد رہیں، اور جو لوگ منفی یا مایوسی کی باتیں کر رہے ہیں، انہیں پیار اور محبت سے سمجھائیں کہ جب قومیں اپنے حق کیلئے کھڑی ہوجائیں تو حکمرانوں کے دل اور فیصلے بدل جاتے ہیں، اس لئے متحد رہیں اور پورے یقین کیساتھ جدوجہد کریں۔ ایسٹر کے بعد ہم اس جدوجہد کو اور تیز کریں گے او ر دیگر بستیوں کو بھی اس میں زیادہ سے زیادہ شامل کریں گے ۔ ہم اس مسئلہ کو تب تک حکمرانوں کے آگے اٹھاتے رہیں گے جب تک ہمیں مالکانہ حقوق مل نہیں جاتے ۔ نہ ہم نے تھکنا ہے اور نہ مایوس ہونا ہے ۔ آپ سب کو میری طرف سے اس امید کیساتھ بہت بہت ایسٹر مبارک کہ آئندہ سال ہم ان بستیوں میں مالکانہ حقوق کے ساتھ ایسٹر منائیں گے۔

مزید خبریں