کراچی (روشن پاکستان نیوز) جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافے کے بعد شہریوں کیلیے ملکی و غیر ملکی فضائی سفر کے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔
جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے بعد فضائی کرایوں میں مزید اضافہ کیا گیا۔ کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 10 ہزار روپے تک بڑھا دیا گیا جس کے باعث یہ 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔
اسی طرح مشرق وسطیٰ کے ممالک کیلیے فضائی کرایوں میں 20 ہزار روپے تک مزید اضافہ کر دیا گیا۔
دبئی، دوحہ اور سعودی عرب کی اکنامی کلاس کا کرایہ 4 لاکھ روپے سے جبکہ پیرس، ٹورنٹو اور مانچسٹر کے اکنامی کلاس کا کرایہ ساڑھے 3 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔
پی آئی اے نے کرایوں میں فیول سرچارج وصول کرنا شروع کردیا
واضح رہے کہ ملک میں 28 روز کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافے کا اعلان کیا گیا۔
کمرشل طیاروں کیلیے جیٹ فیول کی قیمت میں 5 روپے مزید اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 476 روپے 97 پیسے فی لیٹر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں 288 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، اس سے قبل ایندھن کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔











