|اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
نئے شیڈول کے مطابق 39 دن تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلےجائیں گے جس کے 22 میچز لاہور اور 22 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں ہی ہو گا، لیگ کے پہلے اور دوسرے ایلی منیٹر کا انعقاد لاہور میں ہو گا جبکہ کوالیفائر کی میزبانی کراچی کرے گا، پی ایس ایل 11 کا فائنل بھی لاہور میں ہو گا۔
پاک نیوزی لینڈ میچ بارش سے متاثر، بھارت فکر مند کیوں؟
پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے 6 اپریل تک لاہور میں میچز ہوں گے جبکہ 8 اپریل سے میچز کا آغاز کراچی میں ہو گا۔
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 11 اپنے شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم شائقین کو نہیں بلایا جائے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری تھی اور فیصلہ کیا ہے کہ لیگ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل برانڈ ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، اس لیے ایونٹ کو ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ آگے کوئی ونڈو دستیاب نہیں۔











