سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع سمیت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے آن لائن اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی کابینہ نے جی سی سی ممالک پر ایرانی حملوں کو سنگین جرم قرار دیا اور کہا کہ ان حملوں سے علاقائی امن اور ممالک کی خود مختاری کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی کابینہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع سمیت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا

سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی حملوں کے بعد سعودی عرب کی حمایت کرنے والے ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

مزید خبریں