منگل,  03 مارچ 2026ء
اتحاد امت فورم کا امریکہ و اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اتحاد امت فورم کے قائدین نےجمعہ چھ مارچ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے اندر جوانوں کے وحشیانہ فائرنگ کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے، بے گناہ اسیران پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات فلور ختم کر کے ان کو جلد رہا کیا جائے، امریکہ اسرائیل کی جانب سے ہمسایہ اسلامی ملک ایران پر حملہ ،رہبر معظم اور دیگر اہم شخصیات کی شہادت اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں جو امریکہ کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں ، اتحاد امت فورم میں شامل شیعہ و سنی جماعتوں جن میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ،شیعہ علماء کونسل ، آئی ڈی سی یوتھ آف پارا چنار جماعتوں کے قائدین محمد تقی، علامہ نقی ہمدانی، سید محمد شیرازی، علامہ علی بنیامین نقوی، علامہ یزدان حیدر، ڈاکٹر عابد حسین و دیگر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رہبر ” انقلاب اسلامی حضرت آیت الله اعظمی امام سید علی خامنہ ای قدس سرہ کی جانگداز شہادت کے غم میں پاکستان بھر سے امت اسلامیہ کے غیور روزہ دار مومن مرد و خواتین نے امریکی و اسرائیلی سفاکیت کے خلاف پرامن مظاہرے کئے، افسوس کہ ان نہتے سوگوار اور پرامن روزہ دار شرکاء پر حکومتی و غیر ملکی سفاک اداروں کی جانب سے غیر انسانی، غیر اخلاقی اور ظالمانہ تشدد اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد جوان شہید اور زخمی ہوئے، متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے، اسلام آباد کی ریلی میں شریک نہتے اور پُر امن مظاہرین میں بوڑھے، بچے اور خواتین بھی شامل تھیں،ریاستی اداروں سے ہمارا سوال ہے کہ کیا پر تشدد افراد اپنے شیر خوار بچوں اور خواتین کے ہمراہ سڑکوں پر آتے ہیں ؟ ان نہتے لوگوں کے ہاتھوں میں اسلحہ تو در کنار کسی کے پاس ڈنڈا تک نہ تھا۔ ماہ مبارک رمضان میں اپنے ہی ملک کے محب وطن اور نہتے شہریوں پر گولیاں برسانے کی اجازت کس نے دی ؟ اور کیوں ان پر دہشت گردی کی دفعات عائد کی گئیں ؟ ان میں ایسے بوڑھے اور بیمار افراد بھی شامل ہیں جو چلنے کے قابل نہ تھے اور محض عقیدت کے باعث ریلی میں شریک ہوئے ، مگر انہیں بسوں سے اتار کر گرفتار کر لیا گیا۔ ہم اس ظلم و جبر کے خلاف سراپا احتجاج ہیںانکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی جانب سے ہمسایہ اسلامی ملک ایران پر حملہ ،رہبر معظم اور دیگر اہم شخصیات کی شہادت اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں جوامریکہ کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں، ایران نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کی فرنٹ لائن دفاعی قوت ہے۔ اس کا تحفظ درحقیقت اسلامی اور ملکی مفادات کا تحفظ ہے، قائدین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور سفارت خانے کے اندر جوانوں کے وحشیانہ فائرنگ کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے اور بے گناہ اسیران پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات فلور ختم کر کے ان کو جلد رہا کیا جائے، قائد ین اتحاد امت فورم نے مورخہ 6 مارچ بعد از نماز جمعہ مرکزی اثناعشری مسجد جی سکس ٹو سے ڈی چوک تک ایک عظیم الشان ریلی نکالنے اور ملک گیر ریلیز اور اجتماعات کے انعقاد عالمی یوم قدس(جمعتہ الوداع) کے موقع پر ملک گیر سطح پر عظیم الشان مظاہروں کے انعقاد کا بھی اعلان کیا تاکہ گریٹر اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے اور آزادی قدس کے مشن کی تکمیل ہو سکے۔

مزید خبریں