منگل,  03 مارچ 2026ء
خطے میں امریکی اڈے ہمارے لئے جائز ہدف ، اپنے دفاع کیلئے سب کچھ کرینگے ، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ نے وہ بات قبول کی جوہم سب پہلے ہی جانتے تھے، امریکی اور ایرانی اموات کاذمہ دار اسرائیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، ایران پر حملے سے متعلق علاقائی ممالک کو امریکا پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ موجودہ جنگ کوخطے کی جنگ نہیں سمجھتے۔

تہران پر حملے ، سپریم لیڈر خامنہ ای کو کہاں منتقل کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے ممالک پر نہیں ،امریکی اڈوں پر حملہ کرتے ہیں، خطے میں امریکی اڈے ہمارے لیے جائز ہدف ہیں، ہمیشہ ہمارے ہدف پر رہیں گے، اپنے دفاع کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے گہرے اور خطرناک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں، امریکا نے اسرائیل کی منتخب جنگ میں حصہ لیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نےامریکی حملے میں جاں بحق 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیرکر دی اور کہا کہ یہ وہ ریسکیو ہےجس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔

مزید خبریں