ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو گیا جبکہ بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے ، بھارت نے ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 40 ، شائی ہوپ 32 ، شیمرون ہیٹمیئر 27 ، رومین پاؤل 34 اور جیسن ہولڈر 37 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کے جسپرٹ بمراہ نے 2 ، ہاردک پانڈیا اور ویرون چکرورتی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کے سانجو سیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 97 رنز کی اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ تلک ورما نے 27 اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر او شیمر جوزف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔











