اتوار,  01 مارچ 2026ء
سحر کامران کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہارِ افسوس، عوام سے پرامن احتجاج کی اپیل
سحر کامران کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہارِ افسوس، عوام سے پرامن احتجاج کی اپیل

تہران(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر گہرا رنج و غم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے نے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ اور سوگوار افراد کے لیے صبر، استقامت اور ہمت کی دعا کی۔

سحر کامران نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر غیر متوقع حملے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف ہمارے خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی خطرناک ہے۔

امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے غم کا اظہار شائستگی اور وقار کے ساتھ کریں، احتجاج میں مکمل ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، اور کسی بھی قسم کی تشدد یا انتشار سے گریز کریں تاکہ مزید نقصان اور افراتفری سے بچا جا سکے۔ سحر کامران نے زور دیا کہ اس مشکل وقت میں امن قائم رکھنا اور انسانیت کی حفاظت کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں