اتوار,  01 مارچ 2026ء
آنے والے مہینوں میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، رپورٹ
آنے والے مہینوں میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، رپورٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اگر آپ آنے والے مہینوں میں نیا اسمارٹ فون لینے کا سوچ رہے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ وہ بہت جلد مہنگے ہونے والے ہیں۔

دنیا بھر میں ریم کی قلت کا مسئلہ کمپیوٹرز کے بعد اب اسمارٹ فونز کو بھی متاثر کرنے والا ہے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کار کمپنی آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فون مارکیٹ کے شیئر میں 12.9 فیصد کمی آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق درحقیقت اسمارٹ فون انڈسٹری کو ایسے بحران کا سامنا ہونے والا ہے جو اب تک کبھی نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر کے ٹیرف اور کورونا وائرس کی وبا جیسے بحران ریم کی قلت کے سامنے مذاق محسوس ہوتے ہیں۔

کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ موجودہ حالات میں امکان ہے کہ اسمارٹ فون کمپنیاں سستے اسمارٹ فونز کی تیاری مکمل طور پر ختم کر دیں اور صارفین کو مہنگے فونز خریدنے پر مجبور کریں۔

آئی ڈی سی کے مطابق یہ عارضی تبدیلی نہیں بلکہ اسمارٹ فون مارکیٹ کو وقت گزرنے کے ساتھ اس بحران کے باعث نمایاں تبدیلی کا سامنا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ صورتحال میں 2027 تک بہتری آنے کا امکان نہیں اور اگر اس وقت بھی ریم کی سپلائی بہتر ہوگئی تو بھی فونز کی پرانی قیمتوں پر واپسی لگ بھگ مشکل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے لیے جدید ترین میموری چپس کی طلب سے اگلے سال بھی ریم کی طلب پوری نہیں ہوسکے گی اور متعدد اسمارٹ فون کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

آئی ڈی سی کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال اینڈرائیڈ فونز کے لیے زیادہ تباہ کن ثابت ہوگی۔

مزید خبریں