تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے سپریم لیڈر امریکا اوراسرائیل کے حملے میں شہید ہو گئے ، آیت اللہ خامنہ ای3دہائیوں سے زیادہ رہبراعلیٰ کے عہدے پرفائزرہے۔
رپورٹس کے مطابق خامنہ ای 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سپریم لیڈربننے والے دوسرے رہنما تھے،آیت اللہ خامنہ ای 1989 سےایران کے رہبراعلیٰ کےعہدے پر فائز تھے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہیدہو گئے
خامنہ ای ایرانی ریاست کے طاقت کے مراکز میں مرکزی حیثیت کے حامل رہے،خامنہ ای کو کسی بھی حکومتی معاملے میں مرکزی طاقت حاصل رہی۔
ایران میں تمام معاملات کی باگ ڈور آیت اللہ خامنہ ای کے ہاتھ میں رہی،خامنہ ای کے پاس کسی کو بھی عوامی دفتر کے امیدوار کے طور پر منتخب کرنے کااختیارتھا۔
آیت اللہ خامنہ ای 1939 میں مشہد کے ایک مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے،آیت اللہ خامنہ ای بطور ایک بااثر خطیب شاہ ایران کے ناقدین میں شامل تھے،خامنہ ای 1981 میں صدر بنے،1989 میں رہبراعلیٰ کے عہدے پرفائزہوئے۔











