منگل,  17 فروری 2026ء
پنجاب بھر میں تھیٹرز بند! لیکن کیوں؟

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ماہ رمضان کے احترام میں صوبے بھر کے تھیٹرز ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں عوامی تقدس اور مذہبی احترام کے پیش نظر تمام فلم اور ڈرامہ تھیٹرز عارضی طور پر بند رہیں گے۔ اس دوران کسی بھی تھیٹر کو عوامی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

حکومت پنجاب کے فیصلے کے تحت تمام تھیٹر مالکان، لائسنس ہولڈرز اور پروڈیوسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر من و عن عمل کریں۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہو گا

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھیٹر کے خلاف قانونی اور انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں