پیر,  16 فروری 2026ء
شاہد آفریدی نے شاہین، بابر اور شاداب کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت سے شکست پر شاہد آفریدی برہم ہو گئے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان پلیئرز کی سنیارٹی مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی، ان کا کہنا تھا کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں، بھارت جیت کا حق دار تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا کے فیصلے بالکل سمجھ نہیں آئے، ہمارا ٹرمپ کارڈ عثمان طارق تھا، اسے دس اوورز تک کیوں چھپائے رکھا۔

پاک بھارت میچ میں کیا چیز بہت اہم ہے، وقار یونس نے بتا دیا

شاہین آفریدی کو انہوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے اچھی بالنگ نہیں کی پہلے اوور میں رنز کھانے کے بعد آخری اوور بھی شاہین کو دیا گیا حالانکہ فہیم اشرف بھی موجود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہو تو میں شاہین آفریدی، شاداب خان اور بابراعظم کو ٹیم سے باہر بٹھاؤں اور نئے لڑکوں کو موقع دوں۔

مزید خبریں