اتوار,  15 فروری 2026ء
اساس انٹرنیشنل اسکول ایف-10 برانچ میں گرینڈ اسپورٹس ڈے کی شاندار اور رنگا رنگ تقریب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اساس انٹر نیشنلایف ٹین برانچ میں ہفتہ 14 فروری 2026 کو سالانہ گرینڈ اسپورٹس ڈے نہایت جوش و خروش اور ولولے کے ساتھ منایا گیاتقریب خوشگوار منظم اور پُرجوش ماحول میں منعقد ہوئی جہاں طلبہ نے مثالی نظم و ضبط، بہترین ٹیم ورک اور اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کا عملی مظاہرہ کیاتقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد ارشد ضیاء، ڈائریکٹر اساس انٹرنیشنل اسکول ایف-10 برانچ اسلام آباد تھےاس موقع پر مسٹر صداقت علی عباسی اور مس سعدیہ گل بھی موجود تھیں۔ تقریب میں برانچ ہیڈ مس صفیہ جاوید، ہیڈمسٹریس جونیئر سیکشن (پلے گروپ تا پری او لیول) مس سمیعہ فیصل، ہیڈمسٹریس سینئر سیکشن (او اینڈ اے لیول) مس حنا تاشفین اور کوآرڈینیٹر جونیئر سیکشن مس ابتسام عبید نے بھی شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز طلبہ کے شاندار مارچ پاسٹ سے ہوا جس کے بعد تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں کھیلوں کی حقیقی روح، دیانتداری اور صحت مند مقابلے کے فروغ کے لیے حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی افتتاحی لمحات میں فضا میں رنگ برنگے غبارے چھوڑے گئے جبکہ اسپورٹس ٹارچ روشن کی گئی جو اتحاد، عزم اور جدوجہد کی علامت تھی۔ مختلف جماعتوں کے طلبہ نے دلکش اور منظم پرفارمنس پیش کیں جن میں پری اسکول کی ویلکم پرفارمنس، چیئر لیڈنگ، کوائر کی اسپورٹس سونگ اور مسٹر کامران کی قیادت میں شاندار مارشل آرٹس مظاہرہ شامل تھا۔ طلبہ کی پیشکشوں کو حاضرین نے بھرپور داد دی اسپورٹس مقابلوں میں لڑکوں اور لڑکیوں نے یکساں طور پر حصہ لیا۔ فٹبال، رسی کشی (ٹگ آف وار) اور ڈاج دی بال سمیت مختلف کھیلوں میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو اختتام پر میڈلز اور اعزازات سے نوازا گیا اپنے خطاب میں مس صفیہ جاوید نے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ جسمانی سرگرمیاں بھی طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد ارشد ضیاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل طلبہ کی کردار سازی، خود اعتمادی میں اضافہ اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایک متوازن شخصیت کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتے ہیںتقریب میں والدین، اساتذہ اور عملے کے لیے خصوصی دوڑوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے تقریب میں مزید جوش و خروش پیدا ہوا اور ایک ہم آہنگ اور شمولیتی ماحول دیکھنے میں آیااسپورٹس ڈے کا اختتام اتحاد، نظم و ضبط اور صحت مند مسابقت کے مضبوط پیغام کے ساتھ ہوا، جو اسکول کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ طلبہ کو تعلیمی اور ہم نصابی دونوں میدانوں میں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں بااعتماد اور کامیاب شہری بن سکیں۔

مزید خبریں