اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے۔
آج تین میچ کھیلے جائیں گے، نیپال اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا۔
دوسرا میچ امریکا اور نمیبیا کے درمیان آج دن اڑھائی بجے ہو گا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور بھارت شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گے۔
پاک بھارت میچ، کولمبو کیلئے فلائٹس کئی گنا مہنگی ہو گئیں
پاکستان اور بھارت کے چار چار پوائنٹس ہیں اور جیتنے والی ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔
کولمبو میں آج روایتی حریفوں کے درمیان بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کا استعمال کیا جائے گا اس اعصاب شکن مقابلے میں جو ٹیم دباؤ برداشت کر گئی وہ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دینے کا عزم لیے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب بھارت بھی پاکستان پر فتح کا خواہاں ہے لیکن اس کا فیصلہ آج میدان میں ہو گا، محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے۔











