کولمبو (روشن پاکستان نیوز) بھارتی کپتان سوریا کمار نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اپنی ٹیم کی تیاریوں پراعتماد کا اظہار کیا۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک خاصا مضبوط ہے اوراسے مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیارکی گئی ہے۔
پاک بھارت میچ، کولمبو کیلئے فلائٹس کئی گنا مہنگی ہو گئیں
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں باقاعدہ پلاننگ کی ہے اور ہمارے بیٹرز ذمہ داری کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
سوریا کمار یادیو نے مزید کہا کہ بڑے میچز میں دباؤ فطری ہوتا ہے لیکن ٹیم کا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑی مکمل یکسوئی کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
ایک صحافی کی جانب سے میچ کے بعد ہینڈ شیک کے حوالے سے سوال پر بھارتی کپتان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “تھوڑا انتظار کرلو، اچھے سے روٹی کھاؤ، کل پتہ چل جائے گا کہ کیا ہونا ہے، ان کے اس جواب پر پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں میں قہقہے گونج اٹھے۔











