اسلام آباد جیل مکمل ہو گی تو سابق وزیراعظم عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا ، محسن نقوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر نئی جیل دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چونکہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے، اس لیے قانونی تقاضوں کے مطابق انہیں اسلام آباد کی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔

میری دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی ہے: سابق وزیراعظم عمران خان کا سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ میں انکشاف

انہوں نے واضح کیا کہ نئی جیل میں قیدیوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جیل کے اندر مکمل طبی مرکز، ایمرجنسی سہولیات، جدید سیکیورٹی سسٹم اور نگرانی کے خصوصی انتظامات موجود ہوں گے۔

مزید خبریں