بدھ,  11 فروری 2026ء
نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیوزی لینڈ کے بلے باز مائیکل بریسویل ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں امریکا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بائیں پنڈلی میں انجری ہوئی۔

ٹیم مینجمنٹ نے فوری طورپرانکی جگہ کول میک کونچی کو نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا، یہ انجری نیوزی لینڈ کیلئے اہم دھچکا ہے کیونکہ بریسویل ٹیم کے اہم بلے بازوں میں شامل تھے اورانکی فٹنس پر ٹیم کی حکمت عملی اثراندازہوسکتی ہے۔

کول میک کونچی کواسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹیم کے مینجمنٹ نے انجری کے فوری بعد کیا تاکہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیم کی طاقت برقراررہے۔

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچزاورفزیوتھراپسٹ کا کہنا ہے کہ مائیکل بریسویل کی بحالی کیلئے مکمل ری ہیبیلیٹیشن پروگرام ترتیب دیا گیا ہے لیکن وہ اس ٹورنامنٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے، ٹیم اب کول میک کونچی کے شامل ہونے کے بعد اپنا ورلڈکپ اسکواڈ فائنل کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سری لنکا کے ونیندو ہاسا رنگا بھی ٹی20 ورلڈکپ سے باہراس وقت ہوئے جب آئرلینڈ کیخلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی۔

مزید خبریں