منگل,  10 فروری 2026ء
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاکستان نے با آسانی امریکا کو شکست دیکر پچھلی ہار کا بدلہ لے لیا

کولمبو(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکا کو باآسانی 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا  نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں9  وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکا سے2024 میں شکست کا بدلہ لے لیا۔

امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل تھے۔

پاکستان کی اننگز

امریکا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا رہا۔ صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان 54 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی۔

لیکن پھر 54 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا بھی ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا بھارت سے میچ کھیلنےکا فیصلہ، بڑی خبر سامنےآگئی

صاحبزادہ فرحان اور بابر نے دلکش شاٹس لگائے اور فرحان نے نصف سنچری مکمل کی۔پھر بابر 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔صاحبزادہ فرحان بھی 73 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اس کےعلاوہ شاداب خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 190 رنز اسکور کیے۔ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وک نے4 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں