اتوار,  08 فروری 2026ء
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دیدی

نیو دہلی(روشن پاکستان نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں انگلیلنڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دیدی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ، نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 55 اور ہیری بروک نے شاندار 53 رنز کی اننگ کھیلی۔

نیپال کی جانب سے کوشل بورٹل نے 29 ، روہٹ پاڈل 39 ، دیپندرا سنگھ 44 اور لوکیش بام نے 39 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ انگلینڈ کے لیام ڈاوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں