اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: یواےای میں سال نوِ 2026 کا تحفہ، پیٹرول کی قیمت میں کمی
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہوگا۔











