بدھ,  22 اکتوبر 2025ء
پاکستانی پاسپورٹ کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی ائیرپورٹ پر شہری سے کروڑوں روپے کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کی مبینہ واردات کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد عدالت نے انکوائری  کا حکم دے دیا۔

ائیرپورٹ پر شہری سے سامان چھیننے اور مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیرکی عدالت میں سماعت ہوئی۔

شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے معاملے پر پولیس نے عدالت میں رپورٹ اوریو ایس بی بھی جمع کرادی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس سے موبائل ڈیوائس چھیننے کا واقعہ 30 ستمبر کو کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا تھا ۔ پشاور جاتے ہوئے 2  سادہ لباس افراد نے روکا، ایک کمرے میں لے جاکر موبائل چھینا اور ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ٹرانسفر کیے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کیخلاف آپریشن، 2 ملزمان گرفتار

نوجوان نے واقعے کی انکوائری اورجان کا تحفظ یقینی بنانے کی استدعا کی۔

عدالت نےایس ایس پی ملیر کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دینے اورڈی ایس پی رینک کے افسر سے معاملے کی انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں