جمعرات,  26 جون 2025ء
کلمہ چوک، جلالپور روڑ، گوجرانوالہ روڈ، ریلوئے پھاٹک پر پیچ ورک کیا گیا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو) پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے چیف آفسیر اکرام اللہ سندھو، ایم او آئی محمد آصف، سب انجنئیر سیف تارڑ گزشتہ رات گئے اپنی نگرانی میں فاروق اعظم روڑ کو مکمل کارپٹ بنوایا صبح جب فاروق اعظم روڈ کے رہائشیوں نے دیکھا تو انکو خوش گوار حیرت ہوئی، جب وہ ایک اچھا روڈ بنا ہوا دیکھا،امسال محرم الحرام کے سلسلے میں شہر کے مختلف روڈز کے پیچ ورک کو مکمل کروایا گیا، جن میں کلمہ چوک،جلالپور روڑ، گرجا موڑ، فوارہ چوک، ونیکے چوک، گوجرانوالہ روڈ پر کارپٹ اسفالٹ میٹیریل سے پیچ ورک مکمل کیا گیا ہے اس سے پہلے اتنی بھاری مشینری پیچ ورک کے لیے استعمال نہیں کی گی جو امسال میں کی گی ہے بڑے اچھے طریقے سے پیچ ورک مکمل کیا گیا ہے جلالپور روڑ، ریلوئے پھاٹک کے قریب بڑے بڑے گڑھوں کو اسفالٹ سے پر کر دیا گیا ہے لوگ ان بڑے گڑھوں سے سخت پریشان تھے جبکہ انہی روٹس پر محرم الحرام کے جلوس وغیرہ گزرتے ہیں .

مزید خبریں