صدر زرداری کی کارکنوں سے ملاقات خوش آئند، بلاول بھٹو ہی آئندہ وزیر اعظم ہوں گے: سمیرا گل

راولپنڈی(ایس ایم ظہیر سے)سابق امید وار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56 سمیرا گل نے کہا ہے کہ ہم صدر پاکستان کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زر داری کے مشکور ہیں جنھوں نے عید کی موقع پرراولپنڈی/اسلام آبادکے کارکنوں کو ملاقات کا موقع دیکرجوآغاز کیا وہ قابل تحسین ہے امید ہے کہکارکنوں سے ملاقات کا یہ سلسلہ جاری ر رہے گا پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے تمام کارکنان پارٹی جھنڈے تلے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پنجاب ، مرکز اور سٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد اظہار کرتے ہیں کوئی گروپ بندی نہیں ہے تمام کارکن صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صدر پاکستان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سمیرا گل نے کہا کہ انشااللہ منظم اور متحد ہو کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنوائیں گے تاکہ اس ملک کے غریب اور مظلوموں کے لیے آواز بن سکیں ۔ان تمام مسائل کا حل صرف صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ہی قیادت کے پاس ہے۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں سے ملاقات کے سلسلے جو آغاز کی ہے ہمیں امید ہے کہ انشااللہ دیگر کارکنوں سے بھی ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں